ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھند کے باعث بند ایم ون ، ٹوسمیت موٹروے کے سیکشنز کھول دیئے گئے

لاہور،پشاور:دھند چھٹ جانے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ،ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ،ایم 4ملتان سے خانیوال ، ایم 5، ملتان سے گھوٹکی تک کھول دی گئی ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور موٹروے پر دھند کا راج رہا ، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی جو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دی گئی ، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک کھل گئی ، ایم فائیو کو شیرشاہ سے روہڑی تک کھول دیا گیا ۔

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کیلئے کھل گئی ، ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کیا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، مسافر احتیاطی تدابیر استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں