ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے غزّہ کے لئے بین الاقوامی مبصر مشن کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اسرائیل کا، حماس کو بہانہ بنا کر،فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے۔

سرگے نے ، ” مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے مرکزی خیال کے ساتھ قطر میں منعقدہ، 21 ویں دوحہ  فورم سے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بے سبب نہیں تھا۔ یہ حملہ اصل میں سالوں سے جاری محاصرے اور فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلق کھوکھلے وعدوں  کے بعد کیا گیا ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ ہم نے سالوں تک اسرائیل کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہ آنا مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والا ایک اہم عنصر ہے۔ فلسطین کی حکومتی حیثیت کا مُعّلَق رہنا علاقے کا خطرناک ترین پہلو ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ، غزّہ میں ایک بین الاقوامی مبصر مشن  کی ضرورت پر اور غزّہ میں انسانی فائر بندی کی یقین دہانی کے لئے بین الاقوامی دباو ڈالنے کے موضوع پر ، بات چیت کی ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں