ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

8 فروری کے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

شفقنا اردو:  سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ  قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا۔  علی خان نامی شہری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بنیاد پر دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے۔
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

The post 8 فروری کے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں