ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

شفقنا اردو: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
فروری میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں