ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نام تبدیل کر لیا

انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے نام تبدیل کر لیا۔

انگلش کپتان جوز کو جوش بلایا جاتا رہا ہے اور جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کر کے جوش بٹلر رکھ دیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بٹلر کی منفرد ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر نے کہا ہے کہ مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، مجھے ہر موقع پر غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے۔

جوش بٹلر کا کہنا ہے کہ میری والدہ بھی غلط نام سے پکارنے والوں میں شامل ہیں۔ ملک کی 13 سال نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے، مسئلے کے حل کے لیے اب میں باقاعدہ طور پر جوش بٹلر ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں