ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم شہادت حضرت علیؓ   عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی: ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملک بھر میں مجالس عزا برپا کی گئیں  اور ماتمی جلوس بھی نکالے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیاں ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی،  جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوا جلوس کی قیادت بوتراب سکائوٹس نے کی ۔

 جلوس کے لئے  سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے  وزیر داخلہ سندھ ضیاالنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

آئی جی سندھ  نے کہا  کہ مجالس اور جلوس انتظامیہ کیساتھ مل کر بہترین کام کیاہے، جلوس کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں