ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 81 سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

گوجرانوالہ:لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 سے پاکستان ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلال اعجاز 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں