ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز اور شہباز شریف حکومت بنانا نہیں چاہتے تھے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  اور وزیر اعظم شہباز شریف حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھے، اُن کی کوشش تھی کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت بنائے ، جس کی ہماری طرف سے کئی بار دعوت بھی دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی ہی نہیں ،جس کی وجہ سے ہم نے حکومت بنائی،ہماری حکومت اس وقت تک قائم جب تک ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی ملک دشمنی ختم کرکے خیبر پختونخواہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے، ہم صوبائی ترقیاتی کاموں میں معاونت کریں گے،  میں یہ نہیں کہتا کہ زبردستی حکومت بنائی ہے، لیکن پی ٹی آئی کو بھی موقع دیا تھا لیکن اُن لوگوں نے حکومت نہیں بنائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں