ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اہل غزہ کیساتھ عید منانے مصر پہنچ گئے

راولپنڈی : صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن غزہ کے زخمیوں اور مہاجرین کے ساتھ عید منانے قاہرہ مصرپہنچ گئے جہاں وہ چاندرات کے موقع پر غزہ کے متاثرہ خاندانوں کو میگاشاپنگ سینٹرزسے عید کی شاپنگ کروائیں گے اور زخمیوں و دیگرمہاجرین کوالخدمت کی جانب سے فوڈ پیکیج اورعیدتحائف فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن مصر کے 3 روزہ دورے کے دوران قاہرہ میں قائم الخدمت کیمپ آفس اور وئیرہاؤس میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے۔ جس کے سا تھ ساتھ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن اور ہلال احمرمصرکے آفیشلزسے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بعدازاں مرکزی صدر قاہر ہ کے مضافاتی علاقے منصوریہ میں قائم الخدمت وئیرہاؤس سے امدادی سامان کی نئی کھیپ غزہ کے لیے روانہ کریں گے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے عیدالفطرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعا ہے کہ انسانیت جنگوں اور قدرتی آفات سے محفوظ رہے اور اِس دنیا میں امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا عید خوشیوں کا تہوار ہے اور ہمیں خوشی کے اِس موقع پر اپنے معاشرے کے مستحق اور محروم طبقات سمیت غزہ کے پریشان حال بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے اور ان سے اظہاریکجہتی کے لیے فلسطین کا مفلراور جھنڈا پہن کرعیدکی نمازاوردیگرتقریبات میں شریک ہوں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اہل خیرکے تعاون سے مصیبت میں گھرے معصوم بچوں،مردوخواتین اور بزرگوں کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں