ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ طاہر محمود اشرفی کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی  نے اسماعیل ہنیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صاحبزادوں اور فیملی نے دیگر شہدا کی طرح عظیم قربانی دی ہے، رب ریم آپ اور شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور الاقصی اور فلسطین آزاد ہوگا، ہم جسمانی طور پر فلسطین سے دور مگر ہمارے دل اور روح اہل فلسطین کیساتھ ہیں۔

اس موقع پر اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمارے خاندان اور اہل فلسطین کو شہادتوں سے نوازا جس پر اللہ کے شکر گزارہیں، رب ریم شہدا کا خون بھی ضائع نہیں ہونے دینگے، یہ خون عظیم مقصد کیلئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں