آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو خاتون پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حملہ آور اکیلا تھا، جس کی شناخت کا عمل جاری ہے اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
