ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کو ایران کے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا

تل ابیب: اسرائیل کو ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا سوچ سے بھی زیادہ مہنگا پڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنے پڑے۔

میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں