ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان حکومت نے اسرائیل پر ایران کا حملہ جائز قرار دے دیا

human rights violation

کابل: اسرائیل کے خلاف ایرانی جوابی کارروائی پر امارات اسلامیہ افغانستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  اسرائیل پر ایران کا حملہ جائزہے، ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ اسرائیل غزہ میں بھی مظالم ڈھا رہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنےکے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے انقلابی پاسدران کے کمانڈر سمیت 6سفارتکاروں کو شہید کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں