ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے فوجی کارروائی کی تو دفاع کا حق استعمال کریں گے، ایران

نیویارک: ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے فوجی کارروائی کی تو دفاع کا حق استعمال کریں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے۔ڈرونز اور میزائلوں سے کسی شہری کو نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا۔

ایرانی مندوب نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ یہی ممالک ہیں جو غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل کو قرارنہیں دے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں