ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی حملے میں نیواتیم ایئربیس کو نقصان پہنچا، اسرائیل کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئربیس کو نقصان پہنچا ہے، پانچ ایرانی میزائلوں سے نیواتیم (Nevatim) ایئربیس کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیواتیم ایئربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی محاذ ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کئے، میزائل اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ایرانی حملوں کے جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے۔

ایران نے حملوں کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل پر تین سو سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے، ایران نے پچاس فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں