ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وادی اردن میں اسرائیلی آباد کاروں کا حملہ، فلسطینی خاتون زخمی

طوباس: شمالی وادی اردن میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

طوباس گورنری میں یہودی آباد کاری فائل کے ذمہ دار اہلکار معتز بشارات نے بتایا کہ شمالی وادی اردن کے عین الحلوہ میں آباد کاروں نے شہریوں کے خیموں پرحملہ کیا اور فلسطینی خاتون فاطمہ عالیان زمل دراغمہ کو زخمی کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے ملیح جنکشن پر پوری سڑک بند کردی، اور فلسطینی کاروں کو وادی اردن کی طرف جانے والی سڑک سے گزرنے سے روک دیا۔

یہ مسلسل دوسری رات ہے جب آباد کاروں نے عین الحلوہ کے علاقے میں شہریوں کے خیموں پر حملہ کیا۔ 

آباد کاروں کے گروہ نے شہری دراغمہ اور اس کے بھائی فاثی کے گھروں کو آگ لگا دی اور گھر میں موجود تمام سامان کو تباہ کر دیا اور 80 بکریوں کو بھی چرا کر لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں