بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 14 رکنی کابینہ میں شامل وزرا سے حلف لیا ۔
حلف اٹھانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نور محمد دمڑ، سلیم کھوسہ ،سردار عبدالرحمان کھیتران ، راحیلہ حمید درانی، شعیب نوشیروانی اور عاصم کرد گیلو شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ظہور بلیدی، بخت کاکڑ ، علی مدد جتک، فیصل جمالی ، سردار سرفراز ڈومکی، صادق عمرانی نے بھی حلف اٹھا لیا۔
