
اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کریں،مگر ان کا احتجاج خیبر پختونخوا میں بنتا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جو رویہ اپوزیشن نے گزشتہ روز اختیار کیا وہ انتہائی نامناسب تھا، کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا۔ اپوزیشن کا کل کا احتجاج جمہوری نہیں تھا، احتجاج ایک دائرے میں رہ کر کرنا چاہیئے ، پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں۔