راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔فواد چوہدری فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام کیسوں میں پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری کردیا اور 30 اپریل کو کیسوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
