ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینہ منورہ: 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ انتقال کرگئے 

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے۔

96 تفصیلات کے مطابق شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے۔

شیخ اسماعیل مدینہ منورہ آنے والے ہر زائر کو ڈسپوزایبل کپس میں گرما گرم چائے یا کافی مفت پیش کیا کرتے تھے، وہ اپنی انسانی خدمت کے سبب پیغمبر رسولۖ کے مہمانوں کے میزبان کے طور پر مشہور تھے۔

شیخ اسماعیل زائرین کو مفت خوشبو بھی لگاتے تھے اور کھجوریں بھی روزانہ کی بنیاد پر مفت تقسیم کرتے تھے، کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں