اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے جماعت کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارک باد دیے ہوئے کہا ہے کہ حافظ صاحب سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی اہم جماعت ہے جس نے سیاست میں جمہوری قدروں کو فروغ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے امیر کے طور پر نہایت ہی متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ نئے امیر حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں جماعت اسلامی زیادہ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گی۔ حافظ صاحب کی امارت سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
