ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی سیلابی ریلا چمن میں داخل: 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ایران سے آنے والا سیلابی ریلا چمن میں داخل ہوگیا، جس کےنتیجے میں 7افراد بہہ کر جاں بحق  ہوگئے،کچے مکانات گرگئے،گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے سے سرکاری دفاتر میں پانی جمع ہوگیا، کئی جگہوں پر بارش کے نتیجے میں گاڑیاں بھی بہہ گئیں، حکومتی ادارے کہیں نظر نہیں آئے، عوام اپنی مدد آپ کے تحت  محفوظ مقام تک پہنچے۔

سیلابی ریلے سے بلوچستان کے کچے علاقوں کے گھروں کو کافی نقصان ہواہے، سیلابی ریلے سے گٹر اور نالے بھی بھر گئے ہیں، جس کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، سیلابی ریلے میں پھنسے عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کا کہیں اتا پتہ نہیں ہے، ہم بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، ہمارے گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، متعلقہ اداروں کے افراد ہماری مدد کرکے محفوظ مقام عطا کریں اور حکومت ہماری مالی معاونت کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں