ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے اہلکار کو روندنے والی خاتون کے معاملے میں پیش رفت نہ ہوسکی

کراچی :خاتون کار ڈرائیور کے موٹروے اہلکار کو روندنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پیش رفت نہ ہوسکی، موٹروے پولیس واقعے میں ملوث خاتون کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو یکم جنوری کی ہے خاتون ڈرائیور کیخلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی تھی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی تاہم اس کیس میں اب تک کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

FiR

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹول پلازہ پر ڈرائیور موٹروے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے گئی تھیں، ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے ڈرائیور کے اس غیرمہذب اقدام پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں