ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

happened

اسلام آباد: افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے کا ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں  واقع دفتر میں تعینات تھا۔

ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم نے افغان شہریوں کو ڈھائی لاھ روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔ ملزم کو اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں