ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی وی سی نے حجاب کو بنیادی حق قرار دے دیا

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف دنیا بھر احتجاج

نئی دہلی:نئی دہلی کی عالمی شہرت یافتہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شری شانتی پنڈت نے کہا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں ڈریس کوڈ کے ذریعے کسی کو بھی کوئی خاص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،  اگر کوئی لڑکی حجاب استعمال کرنا چاہے تو اس کی مرضی اور اگر کوئی حجاب نہ لینا چاہے تو اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کہا کہ بھارت میں یکسانیت نہیں چل سکتی، مذہب کے معاملے میں بھی نہیں اور زبان کے معاملے میں بھی نہیں، ہندی کے معاملے میں کسی پر اپنی رائے مسلط نہیں کی جاسکتی۔

 ڈاکٹر شری شانتی پنڈت نے مزید  کہا کہ ہندی کو قومی زبان کا درجہ دے کر اسے ملک کے ہر شہری کے لیے ناگزیر قرار نہیں دیا جاسکتا، کسی بھی تعلیمی ادارے کا بنیادی مقصد طلبہ کو کھل کر بولنا سکھانا ہے۔ خوراک اور لباس کے معاملے میں انہیں اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں