ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول اور شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی طرف سے ریفرنس واپس لیے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان کو ریفرنس سے بری کردیا۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس میں گرفتار کیا تھا اور 16 نومبر 2020 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں