ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ کے نادرا سنٹر میں انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ کیا اور شناختی کارڈ و دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے شہریوں سے دستاویزات کے حصول کے بارے دریافت کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں شہریوں کیلئے سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے نادرا سنٹر ضرار شہید روڈ میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کائونٹرز پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا میں ایجنٹ مافیا نہیں ہے تو پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے، نادرا سنٹرز کے دورے عوام کو انتظار اور تاخیر کی زحمت سے بچانے کیلئے کر رہا ہوں، پوری کوشش ہے نادرا سنٹرز میں بلا تاخیر شہریوں کو دستاویزات فراہم کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں