ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

summary

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ پر 83 ارکان کی فہرست جاری کردی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے  83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوادیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں