ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے:فواد چوہدری

investigated

لاہور : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہاں کوئی کسی سے کوئی ڈیل نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، اگر عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ رابطے ہر جماعت سے ہونے چاہئیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے، پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹر کی ضرورت نہیں ہے،شہباز شریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں باہر والوں سے اور ان سے ہے جو ان کو لےکر آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں