ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور: آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ ( کے پی کے ) میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے  پنجاب اور کے پی کے  کے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا جبکہ گیس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، 8 مئی کو نانبائی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے  راولپنڈی ہائی کورٹ میں درخواست بھی دے رکھی ہے ، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا،عوام کو ریلیف حکومت دیتی ہے تندور والا کیسے دے؟ میدے کے ریٹ کم نہیں ہوئے مگر نان سستا کر دیا گیا، حکومتی حکمنامے پر عمل کے باوجود کریک ڈاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں مگر حکومت بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے، دونوں صوبائی حکومتیں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کے چکر میں ہم نان بائیوں کی زندگی عذاب بنارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں