ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت جاری: 34 ہزار 5 سو 96 فلسطینی شہید

بیت المقدس:غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے  جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار5 سو396 ہو گئی ہے،209 روز سے جاری صہیونی جارحیت میں اب تک 77 ہزار 8سو 17 نہتے فلسطینی  زخمی ہو چکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 79 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی کرنے کے بعد دوبارہ گھروں کی تعمیر کا کام شروع ہوگا تو وہ 2040 تک مکمل ہوگا۔

خیال رہے کہ 2014 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد غزہ میں سالانہ 992 مکانوں کی تعمیر کی گئی تھی، اسوقت بھی صہیونی فوجیوں کی بمباری سے کئی ہزار گھر تباہ اور مسمار کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی تھی، جس کے بعد بھی صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی ادارہ اسرائیل پر پابندی لگانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں