ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثالثی ایکٹ مسائل کا حل اور سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثالثی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے کیا کرتی تھیں تاہم ثالثی ایکٹ 2024 آنے کے بعد اب یہ معاملات ملک میں ہی حل ہو پائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ  ثالثی ایکٹ اور مسائل کے حل کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، میری تجویز ہے کہ ایک خاص حد تک والیوم کی رقم والے مقدمات براہ راست سپریم کورٹ میں سنے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ ان کو جہاں ہماری ضرورت پڑے گی ہم حاضر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں