ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل حماس جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان

 غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکا اور مصر کی سربراہی میں بات چیت جاری ہے۔

حماس کے سربراہ عرب تعلقات خلیل الحیا کی قیادت میں حماس کا وفد اور اسرائیلی حکام بھی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ میں موجود ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے تاہم غزہ جنگ بندی معاہدے کے کئی مراحل ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ پر مزید حملے نہیں کرے گی اور حماس اسرائیلی مغویوں کو مرحلہ وار رہا کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہو گیا ہے ، اسرائیلی شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی نہیں روکے گا اور اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 654 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 908 تک پہنچ گئی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں