جینوا:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کومارخور کاعالمی دن قرار دینے کی قرارداد منظورکرلی ہے۔
قرارداد میں دنیا بھرمیں مارخور کے عالمی دن کو منانے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے مجموعی کردار کے پیش نظر تمام متعلقہ فریقین کومارخور کے تحفظ کی کوششوں میں بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی دعوت دی گئی ہے۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کومارخور کا عالمی دن منانے میں سہولت فراہم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے ۔یہ انتہائی نایاب اور قیمتی جانور ہے ۔ ہرسال دنیا بھر سے خاص طورپر امریکہ شہری اس جانور کے شکار کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں ۔مارخور کے شکار کے لیے سرکاری طورپر خصوصی لائسنس جاری کیا جاتا ہے ۔اس لائسنس کی قیمت 5لاکھ ڈالر ز سے تجاوز کرچکی ہے جو حال ہی میں مارخور کے شکار کے لیے پاکستان آنے والے امریکی شہری نے حاصل کیا تھا ۔اس میں صرف ایک مارخور کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں مارخور کی کل آباد ساڑھے تین ہزار سے پانچ ہزار کے قریب ہے ۔جس کا زیاد ہ حصہ پاکستان میں ہے اور یہ نایاب جانور گلگت بلستان کے مختلف اضلاح میں پایا جاتا ہے ۔
