ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمٰن سے اپوزیشن اتحاد کی ملاقات، تحفظِ آئین تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم لرحمٰن سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں تحفظِ آئین تحریک میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

منصورہ آنے والے اپوزیشن کے وفد میں اپوزیشن اتحاد کے صدر محمود اچکزئی اور تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل تھے۔ مہمان وفد کی آمد پر امیر جماعت نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو باضابطہ طور پر حکومت مخالف احتجاجی تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی ہے، ہم پاکستان میں صرف چہروں کی تبدیلی نہیں چاہتے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن تحریک کے صدر محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ ہم آئین کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں جو حالات چل رہے ہیں، اس میں حافظ نعیم الرحمن اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی ہمارا ساتھ دے گی۔

ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کے انتخابات ہوئے ملک کی بدنامی ہوئی، آئین کی بالادستی کے لئے آئے ہیں۔ اس کی خلاف ورزی قبول نہیں۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ملک میں آئین کو بار بار پامال کیا گیا ہے۔ ہمیں آئین کی بالادستی پر متفق ہونا پڑے گا۔ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ آرمی چیف، عدلیہ اور تمام اداروں کو آئین کے تحت چلنا پڑے گا۔ گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا، جس کی شروعات فارم 45 سے ہوگی، فارم 47 سے آنے والی حکومت قابل قبول نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں