ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

مشی گن: امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔

پولیس اہلکاروں نے سائیکلوں کے ذریعے فلسطین کے حامی مظاہرین کو دھکیلنے کی کوشش کی جب کہ متعدد کوگرفتار بھی کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

پولیس نے 25 طلبا کوگرفتار کرلیا اور فلسطین کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق17 اپریل سے اب تک امریکا میں2400 سے زیادہ طلبا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں