ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی مروت: تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار

لکی مروت میں پولیس نے تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رات گئے تھانہ پیزو پر دو اطراف سے کئے گئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر لکی مروت تیمور خان نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں