غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو معاہدے پر اتفاق نہیں کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونا چاہیے۔
