ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، سیلرز اورسویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض

Awarding military awards

راولپنڈی: پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 4 افسروں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسروں کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کئے گئے، 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں