ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228ہو گئی

نیروبی: کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کینیا میں  بڑے پیمانے پر شدید بارشیں اور لینڈ سلایئڈنگ سے بننے والی طوفانی سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228ہو گئی۔ اس سے پہلے 179اموات ہوئی تھیں۔

سیلاب نے مغربی کینیا کے مسائی مارا سفاری پارک کو بھی متاثر کیا، جہاں دریائے ٹیلیک کے بہنے سے ہوٹلوں میں سیاحوں کے گروپ لاپتہ ہوگئے۔

اس سے پہلے دن میں ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گائوں کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی ڈھلوان والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں، کینیا میں کئی مہینوں کے سیلاب نے گھر، سڑکیں اور پل تباہ کر دیئے اور 2لاکھ 10ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں