عرب میڈیا کے مطابق رفح پر اسرائیل فوج کے 3 مختلف حملوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے رفح کراسنگ کا کنٹرول حاصل کرلیا، رفح کراسنگ سے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کے باعث رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 789 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 78 ہزار 108 سے تجاوز کر گئی ہے۔