ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کا اسرائیل پر حملہ، 3 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس نے اسرائیل کے سرحدی علاقے کیرم شالوم میں رفح سے راکٹ داغے جس کے نتیجے مین تعینات تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ 11 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 3 سپاہیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسٹاف سارجنٹ روبن مارک مورڈیچائی اسولین، اسٹاف سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا، اسٹاف سارجنٹ تال شاویت شامل ہیں۔

آئی ڈی ایف کے مطابق حماس نے اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم اس حملے کو روکنے میں کیوں ناکام رہا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کیرم شالوم کے قریب سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹولے پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا ایک برسٹ چلایا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں