ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ، قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے آئرلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

جس کے بعد آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی بعدازاں قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوجائے گی۔

 حسن علی اور شاداب خان آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا اجراء میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں