ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اذلان شاہ ہاکی کپ میں  پاکستان اور جاپان کا میچ ایک ایک گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ہونےو الا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیسویں اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا میچ سنسنی خیز رہا اور آخرکار ایک ایک گول سے برابری کے نتیجے پر ختم ہوا۔

آئپوہ (ملائیشیا) میں ہونے والے اہم میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں جاپان کے ‘کین’ کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور ہوا۔ بعد ازاں پاکستان کی جانب سے متواتر حملوں کے بعد دوسرے ہاف کے آخری 59 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اپنا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا جب کہ پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں