کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور ہیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کے تحت بلاک ایل کے کوئین گارڈن میں شجر کاری کی گئی ۔
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین ضیاءالدین جامع نے اسکول کے بچوں کے ساتھ مل کر اس شجر کاری میں حصہ لیا ۔
کوئین گارڈن میں اسکول کے بچوں نے بڑٰی تعداد میں نئے پودے لگائے اور مخصوص دیوار پر خوبصورت پینٹنگ بھی کی گئی ۔
پینٹنگ میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
اہل علاقہ نے شجر کاری پر ٹاؤن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ گارڈن انتظامیہ نے اس احسن کام پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ کراچی میں انفرااسٹکچر کے نام پر درختوں کی کٹائی میں ماحول پر کافی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔



