ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج، عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند

Section 144

 اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا۔

میڈیا رپورٹس   کے مطابق پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے  اور ریڈ زون میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں احتجاج متوقع ہے، تحریک انصاف کے کارکنان تینوں حلقوں میں شام چار بجے جمع ہوں گے، پولیس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتشار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون فی الفور حرکت میں آئے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔دریں اثنا اڈیالہ جیل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اڈیالہ جیل کو جانے والے راستے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں