ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد کے بعد گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اگر گورنر راج لگاتو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کی فوج ، پولیس ، عدلیہ اور عوام ہمارے ہیں، ہم نے حکومت میں سب کومعاف کر دیا ہے، ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کےساتھ لڑنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارا مقصد ملک کی خوشحالی اور ترقی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  8 اضلاع میں میرے اوپر جعلی پرچے کاٹے گئے، ہمارے کارکنان کو ڈرانے کے لیے گرفتار کیا گیا ، پارٹی چھوڑنے پر پیسوں کی پیش کش کی گئی لیکن سب بے سود ثابت ہوئے۔

انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنر راج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، اگر گورنر راج لگا تو عوام وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنا جانتے ہیں ویسے بھی یہاں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج چلتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں