ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی

Japan defeated Pakistan

ٹوکیو: جاپان نےتیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا ۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اعجاز احمد نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول 34 منٹ پر کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبدالرحمان نے فائنل گیم کے تیسرے کوارٹر کے 37ویں منٹ میں جاپان کے خلاف دوسرا گول کیا۔

میچ شروع ہوا تو جاپان نے پاکستان کے خلاف پہلا گول کرکے برتری حاصل کی اور یہ گول کھیل شروع ہونے کے 12 ویں منٹ پر کیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں