ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان موخر: تاریخوں پر مشاورت جاری

Consultation on dates continues

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ کب دورہ کریں گےتاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ فوری طور پر نہیں ہورہا۔وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران دی تھی جس کو سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں