ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص گرفتار

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق کرائم برانچ نے محمد رفیق چوہدری نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اداکار کے گھر میں فائرنگ سے قبل رفیق نے حملہ آوروں سے ملاقات کی اور انہیں مالی مدد فراہم کی تھی۔

ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رفیق چوہدری نے فائرنگ کا ٹاسک دیا اور حملہ آوروں کو سواری اور رہائش فراہم کی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر میں فائرنگ کیس میں اب تک پانچ افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں